21 جنوری، 2025، 5:47 PM

جنوبی شام میں اسرائیل کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ، جولانی رژیم خاموش تماشائی!

جنوبی شام میں اسرائیل کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ، جولانی رژیم  خاموش تماشائی!

خبر رساں ذرائع نے جنوبی شام میں صیہونی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے جنوبی شام میں اپنی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے صوبہ قنیطرہ کے شہر السلام  میں دو کلومیٹر تک دراندازی کرتے ہوئے فوجی عمارت کے اطراف میں گشت کی ہے۔ 

میڈیا ذرائع نے مزید بتایا کہ صہیونی فوج نے قنیطرہ کے جنوبی قصبے کودنا میں بھی اسٹریٹجک بلندیوں پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے صوبہ قنیطرہ کی سرکردہ شخصیت  عمر عقلیح نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس صوبے کے 95 فیصد حصے پر صیہونی حکومت کنٹرول کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کا مشن سیکورٹی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنا ہے، وہ بغیر کسی مزاحمت کے گشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم شام کے دیگر علاقوں میں بھی صہیونی فوج کی گشتی ٹیموں کا مشاہدہ کریں گے۔

News ID 1929743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha